سوا 5 ارب کی لاگت سے زرعی ایمرجنسی پروگرام شروع

سوا 5 ارب کی لاگت سے زرعی ایمرجنسی پروگرام شروع

3 ایکڑ سے زائد قابل کاشت اراضی کے مالک درخواست دینے کے اہل ہونگے

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 5 ارب 11 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، قصور، خانیوال، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ، اوکاڑہ، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی کے 3 یا 3 ایکڑ سے زائد قابل کاشت اراضی کے مالک مرد و خواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ اس سلسلے میں مشترکہ کھاتہ رکھنے والے کاشتکار بھی اہل ہوں گے نیز مزارعین، ٹھیکیدار بھی دستاویزات کی تحصیل کمیٹی سے تصدیق کرانے کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے والے کاشتکار 3 ایکڑ متصل فصل کینولہ جس میں کوئی بھی محکمہ زراعت پنجاب کی منظور و تصدیق شدہ اقسام کاشت کی گئی ہو مقابلہ کے لئے پیش کر سکیں گے ۔ مقابلہ کے لئے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈویژنل ڈائریکٹر کے دفتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں