جنوبی پنجاب، 3 دنوں میں 137 بجلی چور پکڑے گئے
ایک لاکھ69 ہزاریونٹس چوری کرنے پر28لاکھ روپے جرمانہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے تین روز میں 137صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ69 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر28لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا 5بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ یکم تا3دسمبر2021ء کے دوران ملتان سرکل میں 18بجلی چوروں کو318658روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 33افراد کو607978روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں3بجلی چوروں کو 78460روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 12صارفین کو 261674روپے جرمانہ عائد اور ایک مقدمہ درج، ساہیوال سرکل میں 28بجلی چوروں کو613200 روپے جرمانہ عائداور4 مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 16بجلی چوروں کو 422000روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 14صارفین کو214000روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں 3 صارفین کو38000روپے جرمانہ عائد اورخانیوال سرکل میں 10 بجلی چوروں کو253225روپے جرمانہ کیاگیا