ایک ہفتے میں 32 بھکاری بچے تحویل میں لے لئے گئے
12 سالہ گونگا بہرہ گمشدہ بچہ والد کے حوالے ، آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم
ملتان(خبرنگارخصوصی)انسدادِ گداگری مہم کے تحت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے ریسکیو آپریشن جاری ہیں، روزانہ کی بنیاد ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جارہا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران 32 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا مختلف مقامات پر عوام الناس میں گداگری کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے لئے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں علاوہ ازیں بیورو نے 12 سالہ گونگا بہرہ گمشدہ بچہ لواحقین کی تلاش کے بعد والد کے حوالے کر دیا ۔