تمام جائیدادوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے :خالدقصوری

تمام جائیدادوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے :خالدقصوری

موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کروڑوں روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کر لیا

ملتان (کرائم رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایڈمن آفیسر خالد حسین قصوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کروڑوں روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کر لیا ، ان میں پراپرٹی ٹیکس کی گزشتہ سال کی نسبت 23 کروڑ روپے زائد وصولی ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کو موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسائز ملتان نے اس سال پروفیشنل ٹیکس 60 لاکھ ،موٹر ٹیکس 11کروڑ روپے گزشتہ سال کی نسبت زائد وصول کیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام سٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ 31 دسمبر 2021 تک ضلع ملتان میں کوئی جائیداد ایسی نہ ہو کہ ٹیکس نیٹ ورک میں شامل نہ ہو ،ہنگامی بنیادوں پر سروے کے لیے ہم سرکل انسپکٹر ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے سروے مکمل کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں