فوگ ، سموگ ، پیف سکولز کی مانیٹرنگ کا شیڈول تبدیل

فوگ ، سموگ ، پیف سکولز کی مانیٹرنگ کا شیڈول تبدیل

تصدیق کا عمل شروع ہوچکا، نئے اوقات کے تحت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

ملتان(خصوصی رپورٹر) فوگ ، سموگ اور خراب موسم ،پیف نے سکولوں کیمانیٹرنگ کا شیڈول تبدیل کردیا، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مختلف تعلیمی منصوبوں سے منسلک سکولوں کے طلبا کی تصدیق کا عمل شروع ہوچکاہے ، موسم سرما کی وجہ سے صبح کے اوقات میں کچھ علاقے سموگ اور فوگ سے متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے طلبا سکول دیر سے آتے ہیں جس پر پیف انتظامیہ نے مانیٹرنگکا ٹائم تبدیل کردیا ہے اب مانیٹرنگ صبح سویر ے شروع کرنے کے بجائے صبح 10 بجے شروع کی جائے گی ، سکول سربراہ طلبا کو مانیٹرنگ کے نئے اوقات کے تحت حاضری کو یقینی بنائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں