ترقیاتی کاموں میں ایم ڈی اے کا ساتھ دیا جائیگا:عامر کریم

ترقیاتی کاموں میں ایم ڈی اے کا ساتھ دیا جائیگا:عامر کریم

ایم ڈی اے ملازمین کیلئے آ فس بلاک کی تعمیر ،پلاٹ ا لاٹ کر نا ایجنڈا ہے :ڈپٹی کمشنر

ملتان( وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی اے کی 89ویں گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین رانا عبدالجبار کی سربراہی میں واسا کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان ڈویژن ملتان عامر کریم خان نے بھی شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی اے کی جانب سے شہر کو خوبصورت بنانے ،چوکوں کی کشادگی جیسے کاموں کی تعریف کی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایم ڈی اے کے ساتھ مزید تعاون اور شہر کے ترقیاتی کاموں میں ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ اجلاس میں وائس چیئرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں،شرف ناصر خان،سبین گل خان، عارف ضیا، ناصر اقبال، نوید الحق ،صائمہ خان، وقاص ذولفقار سمیت دیگر شریک تھے ۔اجلاس میں ایم ڈی اے اور واسا کے مجموعی طور پر 19 ایجنڈا آئٹم پیش کئے گئے ۔ایجنڈا میں گورنمنٹ آ ف پنجاب کی جانب سے انٹیگریٹڈ الاؤنس میں اضافہ کوایم ڈی اے ملازمین کو دینے ،آ فس بلاک کی تعمیر کی منظوری سمیت ملازمین کو پلاٹ ا لاٹ کر نے ، ملازمین کے بچوں کی شادی کے لیے میرج گرانٹ اور وفات پانے والے ملازمین کے لئے بھی گرانٹ دینے ،ایلوکیشن کمیٹی کے لئے ٹی او آ رز میں تبدیلی،اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ایجنڈے شامل تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں