گیس کی بندش کیخلاف شہریوں کا مرغا بن کر احتجاج

گیس کی بندش کیخلاف شہریوں کا مرغا بن کر احتجاج

چولہے ٹھنڈے ، بچے ناشتہ کے بغیر سکول جانے پر مجبور ہیں : مکین

ملتان(خصوصی رپورٹر)شالیمار کالونی ، خیر المعارف روڈ کے مکینوں نے گیس کی بندش کے خلاف مرغا بن کر احتجاج کیا ان کاکہناتھا کہ گیس بندش سے چولہے ٹھنڈے ، بچے ناشتہ کے بغیر سکول جانے پر مجبور ہیں، ہوٹل مالکان نے روٹی، ٹال والوں نے لکڑی مہنگی کر دی ہے ، جی ایم سوئی گیس کو شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہورہا، گیس جلد بحال نہ ہوئی تو جی ایم سوئی گیس آفس کا گھیراؤ کرینگے اور دھرنا دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں