حافظ عامر اہلحدیث یوتھ فورس کے بلامقابلہ صدر منتخب

حافظ عامر اہلحدیث یوتھ فورس کے بلامقابلہ صدر منتخب

حافظ سلمان جنرل سیکر ٹری ہونگے ،ساجد میر نے نو منتخب عہدیدار وں سے حلف لیا

ملتان(خبرنگارخصوصی)اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے انتخابات میں پروفیسر حافظ محمد عامر صدیقی مرکزی صدر اور حافظ محمد سلمان اعظم مرکزی جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے ۔ جنوبی پنجاب کے رہنما و مرکزی الیکشن کمشنر ڈاکٹر عبدالکریم ندیم کی نگرانی میں انتخابی عمل مکمل ہوا ۔ سربراہ جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے نو منتخب عہدیدار وں سے حلف لیا۔ جنوبی پنجاب سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری ہدایت اللہ رحمانی، ڈاکٹرعبدالکریم ندیم ، عمران دریشک ، طاہر محمود ، احسان الحق ودیگر نے انتخابی عمل اور تقریب حلف برداری میں شرکت کی ۔بلامقابلہ نومنتخب مرکزی صدر حافظ عامر صدیقی کا تعلق جنوبی پنجاب خان پور سے ، بلامقابلہ نومنتخب مرکزی سیکرٹری جنرل سیالکوٹ سے جبکہ فنانس سیکرٹری حافظ عبدالوحید بٹ کا تعلق نارووال سے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں