یونیورسٹی ملازمین کی فلاح ہمارا نصب العین:غلام حر غوری
حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ملازمین بھر جواب دینگے :ندیم بوسن و دیگر کی گفتگو
ملتان (خصوصی رپورٹر)یونیورسٹی ملازمین کی فلاح وبہبود ہمارا نصب العین ہے ماضی کی طرح آئندہ بھی ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ، یونیورسٹی ملازمین اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کل بھرپور جواب دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کے امیدواروں نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کے صدر غلام حر غوری ، گروپ کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار ندیم بوسن نے کہا کہ ماضی میں اپنے دوراقتدار میں ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور سب سے زیادہ ملازمین ہمارے دور میں مستقل ہوئے ہم آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھیں گے ۔فورم سے اظہار خیال کرتے ہوئے خرم عظیم عملک مرید ہانسلہ، وقار کھوکھر، شیخ حسن سعید، رفاق اعوان، ملک ظفر چاچک، مہر شاہد عباس، اختر ندیم ودیگر نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی بڑی یونیورسٹی ہے جس میں کام کرنے والے ملازمین اس کی نیک نامی اور اچھا مقام دلانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں مگر چند نام نہاد لیڈر اپنی لوٹ مار کو طول دینے کیلئے جہاں یونیورسٹی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔