تجاوزات سے ٹریفک کا نطام درہم برہم: تاجروں کا مظاہرہ

تجاوزات سے ٹریفک کا نطام درہم برہم: تاجروں کا مظاہرہ

حسین آگاہی، گھنٹہ گھر، ابدالی روڈ ،نشتر روڈ ،دہلی گیٹ، وہاڑی چوک ،پرانا شجاع آباد روڈ،غلہ منڈی روڈ، خانیوال روڈ ،دولت گیٹ حضوری باغ روڈپر گھنٹوں ٹریفک جام معمول

ملتان(وقائع نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر )تجاوزات سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ، تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی ، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر، ابدالی روڈ ،نشتر روڈ ،دہلی گیٹ، وہاڑی چوک ،پرانا شجاع آباد روڈ،غلہ منڈی روڈ، خانیوال روڈ ،دولت گیٹ حضوری باغ روڈپرگھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا، قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سلطان محمودملک اور ملک اکرم سگو، مقبول کھوکھر، ملک اقبال جاوید، شیخ سلیم ، مسعود احمد نے کہا ٹریفک جام نے سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے گاہک کو د کان تک آنے کے لئے راستہ نہیں ملتا آدھی سڑک اور فٹ پاتھوں پر ر یڑھی اور چھابے والوں نے قبضہ کیا ہوا ہے اور جو سڑک باقی ہے اس پر رکشہ مافیا نے ٹریفک کو جام کر کے رکھ دیا ہے حسین آگاہی ون وے ہونے کے باوجود رکشے والے سارا دن خلاف ورزی کرتے ہیں، اس موقع پر قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے کہا کہ ملتان کے تمام چوکوں کے ٹریفک سنگل بند ہیں اور آئے روز حادثات معمول ہیں تجاوزات والوں کے خلاف بھی کارپوریشن کا عملہ فرضی کارروائی کر رہا ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ٹریفک نظام کو بحال کیا اور جامع ٹریفک پلان مرتب کیا جائے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور تھانوں کو پابند کیا جائے وہ سڑکوں پر قبضہ کرنے والے کے خلاف کارروائی کر یں ورنہ تاجر ٹریفک نظام خود سنبھالنے پرمجبور ہو جائیں گے ۔دریں اثنا میونسپل کارپوریشن کا انسداد تجاوزات سکواڈ عملاً غیر فعال ہو کر رہ گیا ، اہم شاہراہوں پر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بھی سنگین ہو چکے ہیں جبکہ راہگیروں کو پیدل چلنے میں دشواری رہتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں