زکریایونیورسٹی میں شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام محفل نعت کا اہتمام

زکریایونیورسٹی میں شعبہ سوشیالوجی  کے زیراہتمام محفل نعت کا اہتمام

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام محفل نعت کا اہتمام کیاگیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)جس میں ثنا خوان قاری وحید ظفر قاسمی صدارتی ایوارڈ یافتہ نے خصوصی شرکت کی۔ پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقعہ پر قاری وحید ظفر قاسمی نے اپنی مشہور زمانہ نعتیں سنائیں۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری نے تمام مہمانوں کو ویلکم کیا اور کہاکہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ قاری وحید ظفر قاسمی تیسری بار زکریایونیورسٹی میں تشریف لائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں