ویمن یونیورسٹی ملتان میں ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

وقت آگیا ہے کہ خواتین زندگی کا ہر ہنر سیکھیں ، پروفیسرڈ اکٹر عظمیٰ قریشی

ملتان(خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی میں خواتین کو ٹریننگ کے ساتھ بااختیار شہری بنانے کے حوالے سے تین روز ہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی ٹریننگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈ اکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین زندگی کا ہر ہنر سیکھیں اور قیادت کا فریضہ بھی سرانجام دیں ،خواتین میں سماجی اقتصادی ترقی کے لیے تنقیدی سوچ کی مہارت کو فروغ دینے کے حوالے سے یہ ٹریننگ ورکشاپ بہت اہم ہے ، سماجی تنظیم شعور اور اورک ویمن یونیورسٹی کے تعاون سے ہونے والی ورکشاپ کا انعقاد قابل ستائش ہے ۔ ڈاکٹر قمر رباب رجسٹرار وومن یونیورسٹی ملتان نے کہا کہ یہ منصوبہ خواتین فیکلٹی، محققین اور طالبات کے لیے تربیت کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی اور کاروباری ماحول کو فروغ دے گا ۔ لیڈ کنسلٹنٹ ڈاکٹر منزہ یعقوب نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد یونیورسٹیوں میں نوجوان خواتین (اساتذہ اور طالبات دونوں) میں تنقیدی سوچ کی مہارت اور تنقیدی حقوق نسواں کے شعور کو فروغ دینا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں