قیمتوں میں استحکام ، منڈیوں سے سپلائی چین موثر بنانیکا فیصلہ

قیمتوں میں استحکام ، منڈیوں سے سپلائی چین موثر بنانیکا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ،عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کا آغاز کردیا ،عامر کریم کی سلیم لابر کے حلقے میں گفتگو

ملتان (کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اشیائخوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کیلئے منڈیوں سے سپلائی چین موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز نیلامی کا جائزہ لینے کیلئے سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔عامر کریم خاں نے ٹماٹر سمیت سبزیوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔منڈی سے مارکیٹ میں کنٹرول ریٹس پر اشیائخوردونوش کی سپلائی ہدف ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہول سیل پوائنٹس پر اعلی معیار کی پھل و سبزیاں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی استحکام آچکا ہے علاوہ ازیں ضلعی محکموں کے ہمراہ ایم پی اے سلیم لابر کے حلقے کا دورہ کرتے ہوئے عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلع ملتان میں ترقی کے سفر کو تیز کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کا آغاز کردیا گیا ہے تمام اراکین اسمبلی کے حلقوں کا مرحلہ وار دورہ کرکے رواں مالی سال کی سکیموں کا جائزہ لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قومی تعمیر نو کے محکموں کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے الٹی میٹم دے دیا ہے کسی صورت عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ سرخ فیتہ کی نظر ہونے نہیں دینگے اس موقع پر ایم پی اے سلیم لابر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار سے مطمئن ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں