حافظ جمال اللہ ملتانی چشتی ؒ کا217 واں3روزہ عرس آج سے شروع

حافظ جمال اللہ ملتانی چشتی ؒ کا217 واں3روزہ عرس آج سے شروع

روحانی پیشوا حضرت خواجہ حافظ جمال اللہ ملتانی چشتی ؒ کے 217 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات آج 8 دسمبر سے حافظ جمال روڈ بیرون دولت گیٹ شروع ہوں گی

ملتان(خبرنگارخصوصی)تقریبات کا آغاز صبح 10 بجے مزار کی چادر پوشی سے ہو گا، تین روز تقریبات کے دوران علماء کرام خطاب، نعت خوانان اور قوال ہدیہ عقیدت پیش کریں۔ تقریبات کی صدارت درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شہباز حسین جمالی کریں گے جبکہ درگاہ کے خطیب علامہ صاحبزادہ حفیظ اللہ شاہ مہروی خصوصی خطاب کریں گے ۔ ختم شریف کی محفل اور اختتامی دعا کی محفل تیسرے روز 10 دسمبر کو منعقد ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں