صحافی کے گھر پر پولیس گردی کیخلاف ملتان میں صحافیوںکا احتجاج
روزنامہ دنیا لاہور کے سینئر سب ایڈیٹر عمران علی نومی کے گھر پر پولیس گردی کے خلاف ملتان میں صحافی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا
ملتان(نیوز رپورٹر)صدر پریس کلب شکیل انجم ، نائب صدر نعمان خان بابر سمیت دیگر صحافیوں کا کہنا تھا کہ پولیس گردی کا فوری طور پر اعلیٰ افسروں کو نوٹس لینا چاہئے ، صحافی کو ہراساں کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ، جس کے حوالے سے فوری انکوائری کرائی جائے ۔