خانیوال:4سالہ بچہ بکریاں چوری کرتے پکڑا گیا
پاکپتن کے ننھا نے اعتراف جرم کرلیا ،پولیس ریکوری نہ کرسکیپولیس چکرا گئی ، ننھا بار بار کھانے ،پینے کی اشیا کی فرمائش کرتا رہا
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )4 سالہ بچہ بکریاں چوری کرتے پکڑا گیا ۔مویشی چوری کی دوسری واردات کے دوران لوگوں نے چارسالہ ننھے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ڈی ایس پی کے سامنے اقبال جرم کے باوجود پولیس ریکوری نہ کر سکی ،لوگوں نے جہانیاں بائی پاس کے قریب چار سالہ بچے کو بکریاں چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ، پولیس نے بچے کو قیمتی بکریوں سمیت حراست میں لیا ،درجنوں افراد نے بتایا کہ دس روز پہلے یہی بچہ بکریاں چوری کر لے گیا تھا واردات کی فوٹیج موجود ہے ۔دس روز بعد رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، بچہ ہر گھنٹے کے بعد جوس بسکٹ اور دیگر اشیا کی فرمائش کرتا ہے بچے نے اپنا نام ننھا بتایا وہ پاکپتن کا رہنے والا ہے جب کہ اس کی جیب سے ایک کاغذ نکلا جس پر درج موبائل نمبر کا ڈیٹا بھی پاکپتن کا ہے ۔