کبیروالا:رکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،2 زخمی
حادثہ ملتان روڈ پر پیش آیا، شرافت دم توڑ گیا، زخمی ہسپتال منتقل، ڈرائیور فرار
کبیروالا (نامہ نگار) رکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،2 زخمی ہو گئے ، ملتان روڈ پر تیز رفتار رکشہ نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد نیچے گر گئے اور شدید زخمی ہو گئے ریسکیو عملہ نے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر شرافت علی دم توڑ گیا۔رکشہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔