باہمت بزرگ پروگرام ، امدادی رقم بند ،متاثرین کا احتجاج

باہمت بزرگ پروگرام ، امدادی رقم بند ،متاثرین کا احتجاج

رجسٹرڈ معمر افراد کو 6ہزار روپے دئیے جا رہے تھے ، گرانٹ کی بحالی کا مطالبہ

میلسی (نمائندہ دنیا ) باہمت بزرگ پروگرام کے تحت ششماہی بنیادوں پر ملنے والی امدادی رقم بند کر دی گئی جس پر متاثرین نے احتجاج کیا ۔ باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 6ہزار روپے رجسٹرڈ معمر افراد کو د ئیے جا رہے تھے اور جون کے بعد امدادی رقم نہیں دی گئی ، متاثرہ افراد سراپا احتجاج بن گئے انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ باہمت بزرگ پروگرام کی بند ہو نے والی گرانٹ فوری جاری کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں