کوٹ ادو:بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،چچا بھتیجا جاں بحق

کوٹ ادو:بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،چچا بھتیجا جاں بحق

ابراہیم ، بھتیجے مظہراور عاطف کے ہمرا ہ موٹر سائیکل پر سبزی منڈی جا رہاتھاتونسہ موڑ کے قریب بس سے تصادم ہو گیا ،ابراہیم، مظہر مارے گئے ، مقدمہ درج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجا جاں بحق،رشتہ دار شدید زخمی ہو گیا تونسہ موڑ کا رہائشی ابراہیم اپنے بھتیجے مظہر اقبال اور رشتہ دار عاطف کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سبزی منڈی جا رہا تھا کہ تونسہ موڑ کے قریب سامنے سے آنے والی بس نے ٹکر مار دی جس سے ابراہیم اور اس کا مظہر ل جاں بحق ہوگئے جبکہ عاطف شدید زخمی ہوگیا جسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں