بروقت اقدامات سے کورونا کے مرض پر قابو پالیا:الطاف بلوچ

بروقت اقدامات سے کورونا کے مرض پر قابو پالیا:الطاف بلوچ

ویکسی نیشن میں ضلع کی کارکردگیبہت بہتر ہے :سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی گفتگو

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار ) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین آپ کی دہلیز پرخصوصی مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ مظفرگڑھ میں کورونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم کے دوسرے مرحلے کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے الطاف بلوچ نے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے کورونا کے مرض پر قابو پالیا ،انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائیں ،ضلع کی مجموعی کارکردگی بہت بہتر ہے تاہم ابھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ خصوصی مہم کے پہلے مرحلے میں ضلع مظفرگڑھ صوبہ بھر میں لاہور اور فیصل آباد کے بعد تیسرا ضلع تھا جہاں سب سے زیادہ لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں ضلع مظفرگڑھ کو 10لاکھ 49ہزار 941لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں