خانیوال ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں افسروں کی تعیناتی نہ ہو سکی

خانیوال ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں افسروں کی تعیناتی نہ ہو سکی

کبیروالہ، خانیوال اور جہانیاں میں تحصیل سپورٹس آفیسرز کی سیٹیں بھی خالی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )خانیوال کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں 2 ماہ گزرنے کے باوجود کوئی افسر تعینات نہ ہو سکا۔کبیروالہ، خانیوال اور جہانیاں میں تحصیل سپورٹس آفیسرز کی سیٹیں بھی عرصہ دراز سے خالی ہیں ۔6 ماہ سے ضلع کو بجٹ کا ایک روپیہ بھی نہ ملا۔پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو کھلاڑیوں کی متعدد تحریری شکایات پر بھی کوئی نوٹس نہ لیا گیا ،ضلع میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حالات عرصہ دراز سے ابتر ہوچکے ہیں۔ سپورٹس سٹیڈیم کی ٹربائن عرصہ 5 ماہ سے نہ چلی ،شفیق الرحمان خٹک دو ماہ پہلے ریٹائرڈ ہوئے تھے ان کے بعد تا حال ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تعینات نہیں کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں