ملتان آرٹس کونسل ملتان میں ادبی بیٹھک قائم

ملتان آرٹس کونسل ملتان میں ادبی بیٹھک قائم

شام 4سے 8بجے کا وقت مقرر،فنکاروں کو سہولتیں دینگے :طاہر محمود

ملتان( وقائع نگار خصوصی ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ملتان آرٹس کونسل ملتان نے ادبی بیٹھک قائم کر دی ہے ۔ جس میں گلوکار، شاعر، دانشور، موسیقار، سٹیج آرٹسٹ اور ہنرمندوں کے علاوہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے فنکار شرکت کریں گے ،ادبی بیٹھک کے قیام کا مقصد فنکاروں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ،جہاں بیٹھ کر فن سے متعلق گفتگو کر کے تخلیقی کام کر سکیں، ادبی بیٹھک کا وقت روزانہ شام 4 بجے تا 8 بجے شب ہوگا۔ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل طاہر محمود چودھری نے فن کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فن کاروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے ملتان آرٹس کونسل میں گزشتہ 8 سال سے ہر جمعرات کو ادبی بیٹھک باقاعدگی سے جاری ہے جس میں شعرائکرام او ر اہل قلم، ادیب اور دانشور شرکت کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں