غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ میں نکھار پیدا کرتی ہیں :اسامہ بشیر

غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ میں نکھار پیدا کرتی ہیں :اسامہ بشیر

میوزیکل گالا سے طلبہ کو مثبت تفریح کاموقع دیتے ہیں :ڈائریکٹر پنجاب کالجز

ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر پنجاب کالجزپروفیسر اسامہ بشیر قریشی نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ میں نکھار پیدا کرتی ہیں ،میوزیکل گالا کے انعقادسے طلبہ کو مثبت تفریح کے موقع فراہم ہوتے ہیں ۔انہوں نے پنجاب کالج برائے طالبات میں ہونیوالے میوزیکل گالا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب گروپ آف کالجزکا شروع دن سے ہی خاصا رہا ہے کہ طلبہ کو آگے بڑھنے کے تمام مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب وکامران ہوسکیں ۔میوزک گالا میں معروف پاکستانی سنگرز سحر علی بگا، آئمہ خان اور عاصم زبیر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ اس موقع پروفیسر نازیہ ، صائمہ فیاض ، سبحان خان شیروانی ، ندیم اکبر ودیگر اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں