خواتین اے ای اوز کی خالی سیٹوں پر تعیناتی کا فیصلہ

خواتین اے ای اوز کی خالی سیٹوں پر تعیناتی کا فیصلہ

سیکرٹری ایجوکیشن کا خاتون اے ای او کی سیٹ پر مردوں کی تعیناتی کا نوٹس،مناسب امیدوار نہ ملنے پر خاتون ٹیچر کو اضافی چارج دینے کا حکمامیدوار کا ریکارڈ بے داغ ،ریگولر سروس کم از کم 5سال ہو، اے ای او کی تعیناتی کے مقرر ایس اوپیز کو فالو کیا جائے ،مراسلہ جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز نے خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی خالی سیٹوں پر تعیناتی کا فیصلہ کرلیااوراس سلسلے میں سی ای اوز کو اختیار دے دیاگیاہے ۔ مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی متعدد سیٹیں خالی پڑی ہیں اور ان پر مرد اے ای او کام کررہے ہیں، سیکرٹری ایجوکیشن نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ان سٹیوں پر فوری پر اے ای او خواتین کو تعینات کیا جائے ۔اس سلسلے میں تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ضلع میں خالی سیٹوں پر ایسی ایس ایس ٹیز کو تعینات کریں ،عہدے کیلئے منتخب کئے گئے امیدوار کا سروس ریکارڈ بے داغ ہو ،ریگولر سروس کم از کم 5سال ہو، اے ای او کی تعیناتی کے مقرر ایس اوپیز کو فالو کیا جائے ۔مراسلے میں واضح ہدایت کی گئی ہے خاتون اے ای او کی سیٹ پر خاتون ٹیچرز ہی تعینات ہوسکتی ہیں اگر کسی جگہ پر مناسب امیدوار نہیں ملتی تو کسی خاتون ٹیچر کو اضافی چارج دے دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں