عوام کوصحت کی سہولیات کی فراہمی ترجیح :عامر کریم

 عوام کوصحت کی سہولیات کی فراہمی ترجیح :عامر کریم

ملتان( نیوز رپورٹر،کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں رات گئے اچانک رورل مرکز صحت مخدوم رشید پہنچ گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران غیر حاضری پر میڈیکل افسر عمران مزاری کو معطل کردیا۔

عامر کریم خاں نے فارمیسی سٹور اور مختلف شعبوں کی بھی انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنر نے ادویات کی دستیابی اور صفائی کی صورت حال کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بلاتعطل صحت کی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے ۔مراکز صحت پر 24 گھٹنے طبی عملے کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت برتنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ہسپتالوں اور مراکز صحت کے اچانک دورے کرکے خود انتظامات چیک کروں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں