شہریوں کے جائز مسائل کو فوری حل کیا جائے :عامر خان
ملتان (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے تھانہ جلیل آباد اور تھانہ قطب پور کا اچانک دورہ کرکے تھانہ کا ریکارڈ، مال خانہ اور تھانہ کی صفائی کو چیک کیا۔
ایس ایچ او تھانہ جلیل آباد اور ایس ایچ او تھانہ قطب پور نے حوالات میں بند ملزمان کی ترتیب وار تفصیل سے ایس ایس پی آپریشنز ملتان کو آگاہ کیا۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے مانیٹرنگ روم کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام کیمرے درست کام کر رہے ہوں۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے تمام پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے جائز مسائل کو فوری حل کیا کریں۔