محنتی اور فرض شناس عملہ ادارے کا سرمایہ:ظفر اقبال

محنتی اور فرض شناس عملہ ادارے کا سرمایہ:ظفر اقبال

ملتان(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ محنتی اور فرض شناس افسران اور ماتحت عملہ کسی بھی ادارے کا سرمایہ ہوتے ہیں ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ضروری ہوتی ہے تاکہ ان میں کام کرنے کا جذبہ مزید بہتر ہو ۔

 یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں افسران اور عملہ کی سالانہ کارکردگی کی بنا پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی۔کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس کے قیام کے بعد اسے چلانے اور مختلف شعبوں کو فعال بنانے میں عملہ نے جانفشانی سے کام کیا۔

سی سی ون سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر طاہر اعجاز اے پی ایس او، انسپکٹر جاویداختر،انسپکٹر مرتضیٰ، آفس اسسٹنٹس اختر، رمضان کھیڑا، جاوید ، گل فراز،سب انسپکٹر جاوید،سب انسپکٹر منیر ملک ایم ٹی او، سینئر کلرکس آصف دلدار، ناصر حمید،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز طاہر،فاضل،ہیڈ کانسٹیبلان منظور علوی،بلال، زوہیب،عقیل جونیئر کلرکس اسداللہ،راحت ،ذوالفقار، سلیمان،ثمرا اعجاز ،ڈیٹا انٹر آپریٹرز یعقوب ،حسن ،شعیب جاوید،خالد، کانسٹیبلان اعجاز، سجاد باجوہ،فیاض آعظم،عامر، وسیم، عبداللہ، فیاض اور محمد اویس سکھیرا شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں