سرکاری نادہندگان کیساتھ سختی سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تیار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ خانیوال نے سرکاری نادہندگان کیساتھ سختی سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ریونیو افسروں کو سرکاری وصولیوں کی رفتار بڑھانے کا حکم دیا ہے ۔
اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر شیرازی نے اجلاس میں ریونیو افسران کو فیصلہ بارے آگاہ کردیا۔اے ڈی سی آر کی زیر صدارت اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز خانیوال،جہانیاں، تحصیلداران،نائب تحصیلداران،اے ڈی ایل آرز نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو اجلاس میں واٹر ریٹ،انتقال ازارضی فیس سمیت وصولیوں بارے آگاہ کیا گیا۔عمر شیرازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ٹارگٹ ریکوری کی رفتار میں بہتری لائی جائے اراضی ریکارڈ سنٹرز دیہی مراکز مال سے کوئی شکایت نہیں ملنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری وصولیوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔