ناقص صفائی پر 3 فش شاپس اور 1ہوٹل کو جرمانہ

ناقص صفائی پر 3 فش شاپس اور 1ہوٹل کو جرمانہ

ملتان( نیوز رپورٹر) فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات پر 3مچھلی شاپس اور 1ہوٹل کو 45ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔

 اس کے علاوہ ملتان میں 2بیکریوں کو کھلے رنگ، رنگ کاٹ اور نان لیبل فلیورز کا استعمال کرنے پر جرمانہ کیا گیا اسی طرح ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 10ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر 22لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا وہاڑی میں بیکری کو کھلی جگہ پر بیکری آئٹمز تیار کرنے پر اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں