ملک پرویز اقبال ایڈووکیٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
خانگڑھ(سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے سینئرممبر ملک پرویز اقبال ایڈووکیٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ عید گاہ مظفرگڑھ میں ادا کی گئی، جس میں بار عہدے داران، وکلاء سمیت ہر مکتب فکر کے نمائندہ افراد نے شرکت کی جبکہ وکلاء نے یوم سوگ کی وجہ سے عدالتی کام بند رکھا۔