تاجر سے ڈکیتی،2نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج

تاجر سے ڈکیتی،2نامعلوم  ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)کاروں کے تاجر سے دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹنے کے معاملہ میں پولیس نے 2نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

 تھانہ سٹی میں گزشتہ سے پیوستہ روز سٹریٹ کرائم کی دن دیہاڑے گنجان آباد علاقے سے واردات ہوئی تھی جہاں ابوبکر نامی تاجر گھر سے 5 لاکھ 70 ہزار روپے لے کر جارہاتھاکہ نورے والے پھاٹک کے قریب موٹرسائیکل سوار 2نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے رقم چھین لی اور تشددکیاتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں