سینکڑوں لٹر شراب برآمد ،ملزم گرفتار

سینکڑوں لٹر شراب برآمد ،ملزم گرفتار

میلسی(نمائندہ دنیا )میلسی سرکل پولیس نے سینکڑوں لٹر شراب بر آمد کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

بتایاگیاہے کہ موضع عالم پور کے کرم والا کے پنوں خان سے 120 لٹر شراب،بستی سلطان آباد کے عبدالرحمن عرف رحمانی سے 20 لٹر شراب اور چالو بھٹی، کوٹلی ہاشم کے ممتاز سے 35 لٹر شراب اوربستی سحر کے نسیم خان سے 30 لٹر شراب برآمد کی جبکہ پولیس نے محفوظ آباد کے رہائشی محمد یاسر علی سے 480 گرام چرس برآمد کر کے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں