ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کی گاڑی روک کر ساڑھے 3لاکھ روپے لوٹ لئے

ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کی گاڑی روک  کر ساڑھے 3لاکھ روپے لوٹ لئے

میلسی (نمائندہ دنیا ) سیالاں والا کا ناظم نامی نوجوان ڈرائیور رضوان کے ہمراہ کمپنی کی ریکوری کی رقم 3 لاکھ 50 ہزار روپے گڑھا موڑ سے لے کر ٹبہ سلطان پور جارہے تھے کہ چک نمبر 116 ڈبلیو بی کے قریب دو نا معلوم 125 سوار ڈاکوؤں نے ان کے کیری ڈبہ کی ڈرائیور سائیڈ پر فائرنگ کی اور گولیاں دروازے میں لگیں۔

 جس پر خوفزدہ ہو کر ڈرائیور نے گاڑی روک دی تو مسلح ڈاکؤؤں نے گن پوائنٹ پرساڑھے تین لاکھ روپے کیش چھینا اور فرار ہوگئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں