وہاڑی میں دیوارا حسا س تیار ،کل افتتاح کیاجائے گا

وہاڑی میں دیوارا حسا س تیار ،کل افتتاح کیاجائے گا

وہاڑی( خبر نگار )ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چودھری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مستحقین کیلئے گرم کپڑوں، جرسیوں، سویٹرز، اور ملبوسات کی مفت فراہمی کے لئے دیوار احساس بنا دی گئی ہے۔

کل بروز ہفتہ دن 11بجے باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، دیوار احساس پر مستحق خواتین، بچوں اور بڑوں سب کیلئے ملبوسات دستیاب ہوں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میں دیوار احساس کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دیوار احساس کے حوالے سے مخیر حضرات کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے اور مستحقین کے لیے گرم کپڑوں اور دیگر ملبوسات عطیہ کرنا چاہیے تاکہ اس سردی کے موسم میں ضرورت مندوں کے کام آیا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چودھری نے ملتان روڈ پر ڈسٹرکٹ کونسل سے ملحقہ دیوار احساس کا وزٹ کر کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں