مافیا آزاد،کاشت کار بلیک میں کھاد خریدنے کیلئے مجبور
ملتان( وقائع نگار خصوصی ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں کھاد ڈیلر مافیا آزاد ، کاشتکار بلیک میں کھاد خریدنے پر مجبور ہو گئے ، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ڈیلرز پہلے کہتے شناختی کارڈ اور کسان کارڈ ساتھ لاؤ لیکن ان دونوں کے باوجود انہیں کھاد نہیں ملتی ۔
تفصیل کے مطابق گندم کی بوائی سے شروع ہونے والا کھاد کا بحران روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ، انتظامیہ کی رٹ نا ہونے کے باعث جنوبی پنجاب بھر میں کھاد ڈیلرز بڑے مافیا کے طور پر سامنے آ گئے ہیں ، جو کاشتکاروں کیلئے درد سر بن گئے ہیں ۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ صبح سے لے کر شام ہو جاتی ہے لیکن دکانوں سے انہیں کھاد نہیں ملتی ۔