سیوریج سسٹم خراب ،3سال سے گلیوں میں پانی جمع

سیوریج سسٹم خراب ،3سال سے گلیوں میں پانی جمع

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)ناکارہ سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے بابوجان ندیم ٹاؤن کے رہائشیوں کا احتجاج،گلیوں میں جمع گندہ پانی بیماریوں کا باعث بننے لگا،مظاہرین نے انتظامی ادارں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں بابو جان کالونی ندیم ٹاؤن کے رہائشیوں کا ناکارہ سیوریج سسٹم پر احتجاج کیا ۔اہالیان محلہ نے بتایا کہ 3 سال سے سیوریج کا گندہ پانی گلیوں میں جمع ہے ، گلیوں میں جمع گندہ پانی بیماریوں کا باعث بن رہا ہے ،انتظامیہ ادارے اور سیاسی نمائندگان نے نوٹس نہیں لیا، کئی سالوں سے گلیوں میں جمع سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے جینا محال ہوچکا ہے ،گندہ پانی گھروں میں داخل ہورہا ہے ،مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر سیوریج سسٹم کو بحال کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں