کھاد کی منصفانہ تقسیم کیلئے سرکاری ادارے سنجیدہ نہیں :عمران محمود

کھاد کی منصفانہ تقسیم کیلئے سرکاری  ادارے سنجیدہ نہیں :عمران محمود

جودھ پور(نمائندہ دنیا) کاشتکار فاؤنڈیشن کے مرکزی ر ہنما اور ترقی پسند کاشتکار مہم عمران محمود اترا نے کہا ہے کہ کسان تک کھاد کی منصفانہ تقسیم کیلئے سرکاری ادارے سنجیدہ نہیں ہیں، مقامی ڈیلر کے پاس آنے والی کھاد قریبی علاقوں کے کسانوں کو ترجیح بنیادوں پر فراہم کی جائے ۔

 محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران اعداد و شمار ترتیب دیں کس علاقے میں کاشتکاروں کو کتنی تعداد میں کھاد چاہیے ہر ڈیلیوری پر برابر تقسیم کے نظام کے تحت امیر غریب کو کھاد مل جاتی ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کوارڈی نیٹر کاشتکار فاؤنڈیشن مہر محمد عاصم ،شہباز کھنڈووا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں