کوٹ ادو: متعدد گھروں کے سوئی گیس میٹر چوری، مقدمات درج

کوٹ ادو: متعدد گھروں کے سوئی  گیس میٹر چوری، مقدمات درج

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)سوئی گیس میٹر کی چوریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ۔

تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر میں سوئی گیس میٹروں کی چوری میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور ایک ماہ کے دوران مختلف گھروں کے باہر سے 4سوئی گیس کے میٹر چوری کر لئے گئے ہیں، گزشتہ روز بھی وارڈ نمبر 6سے حاجی محمد اکرم سیال اور وارڈ نمبر 14 ڈی الشمس کالونی میں غلام فرید کے گھر کے باہر لگے سوئی گیس کے میٹر چوری کر لئے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں