مالی سال 2021،22:میپکو نے ایک لاکھ13ہزار 417میٹرز تبدیل کئے

مالی سال 2021،22:میپکو نے ایک لاکھ13ہزار 417میٹرز تبدیل کئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2021-22ء کے دوران جلنے اور خراب ہونے والے ایک لاکھ 13ہزار417میٹرز تبدیل کئے ہیں ان میں ایک لاکھ8ہزار244سنگل فیز، 5ہزار76تھری فیز اور97ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں ۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر جولائی تا دسمبر2021ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 20204، ڈی جی خان سرکل میں 7023، وہاڑی سرکل میں8057، بہاولپور سرکل میں15547، ساہیوال سرکل میں 12134، رحیم یار خان سرکل میں13546، مظفرگڑھ سرکل میں 16112، بہاولنگر سرکل میں 6049اور خانیوال سرکل میں 14745میٹرز تبدیل کئے گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں