عبدالحکیم:بلدیہ کی غفلت، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، سیوریج سسٹم ناکارہ

عبدالحکیم:بلدیہ کی غفلت، جگہ جگہ  گندگی کے ڈھیر، سیوریج سسٹم ناکارہ

عبدالحکیم (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر) بلدیہ کے عملہ کی غفلت کی وجہ سے ڈیری والا لنک روڈ ، جناح کالونی،محلہ شیخانوالہ اور بستی مبارک آباد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ، سیوریج لائن بند ہونے سے گلیوں میں گندا پانی جمع ہو گیا۔

 جس سے طلباء وطالبات اور راہگیروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اہالیان علاقہ نے صفائی اور نکاسی آب کا انتظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں