ایچ ای سی کاامریکا سے پی ایچ ڈی کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان

ایچ ای سی کاامریکا سے پی ایچ ڈی کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان

ملتان (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے امریکا سے پی ایچ ڈی کے لئے سکالر شپ دینے کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا ہے ۔

 یو ایس پاکستان نالج کوریڈور کے تحت امریکی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کے لئے سکالر شپ ملے گی۔ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی سکالرشپ کیلئے 28 فروری آخری تاریخ مقرر کر دی ہے اور امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ایچ ای سی نے واضح کر دیا ہے کہ صرف پی ایچ ڈی ڈگری میں داخلہ لینے والے سکالرز کو وظیفہ ملے گا، جبکہ ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والے افراد اس سکالر شپ کے لئے اہل نہیں ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں