کوٹ ادو:اوباش کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش

کوٹ ادو:اوباش کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)چاہ ر تے والا احسان پورکے رہائشی منور حسین کے گھر اس کا رشتہ دار غلام مصطفی کلاسرہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر داخل ہو گیا اور گھر میں موجود اس کی بیوی نسرین بی بی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی،نسرین بی بی کے شور پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے۔

جنہیں دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے جبکہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع بیٹ قائم والا میں بستی پیر کے رہائشی سید ریاض حسین شاہ کے ملکیتی رقبہ پر مختیار حسین اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ قبضہ کررہا تھا جس پر ر ریاض حسین شاہ کے بھائیوں فیاض حسین شاہ اور سجاد حسین شاہ نے روکا تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں