قصبہ گجرات میں سیوریج کی ابتر صورتحال پر جمشید دستی کا الٹی میٹم

قصبہ گجرات میں سیوریج کی ابتر صورتحال پر جمشید دستی کا الٹی میٹم

قصبہ گجرات (نامہ نگار)قصبہ گجرات میں سیوریج کی ابتر صورتحال ہو گئی، شہریوں اور تاجروں کی کال پر جمشیداحمددستی قصبہ گجرات پہنچ گئے ،ضلعی انتظامیہ کو 2 دن کا الٹی میٹم دے دیا ۔

تفصیل کے مطابق قصبہ گجرات میں سیوریج کی ابتر صورتحال پر شہریوں اور تاجروں نے پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کو کال کی اور صورتحال سے آگاہ کیا جس پر جمشیداحمددستی قصبہ گجرات پہنچ گئے ۔ انہوں نے تاجروں کی مشاورت سے ضلعی انتظامیہ کو 2 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر دو دن کے اندر سیوریج کا مسئلہ حل نہ ہوا تو 18 جنوری کی صبح دس بجے جمکو چوک پر دھرنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنا کے دن آئیل ریفائنری پارکو سمیت کسی بھی آئل ڈپو سے لوڈ گاڑی گزرنے نہیں دیں گے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کے اس مسئلے پر شہریوں نے اے سی کوٹ ادو ، ڈی سی مظفرگڑھ اور وزیر اعلیٰ پنجاب تک کو درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی جس کی وجہ سے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے سڑکوں پر بیٹھنے پر مجبور ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں