پیف سکولوں میں داخلوں کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں ہوئی

پیف سکولوں میں داخلوں کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں ہوئی

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کو محدود فنڈز ہونے کے باوجود داخلوں کی اجازت دی گئی تاکہ مزید آؤٹ آف سکول بچوں کو پیف ماڈل کے ذریعے معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے ۔

ترجمان نے بتایاکہ صوبہ پنجاب کے لوگوں کا پیف کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر بھرپور اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ اتنے کم دورانیے میں پیف پارٹنر سکولوں میں نرسری اور پریپ جماعتوں میں اہداف سے زیادہ داخلے ہوئے ۔ترجمان نے بتایا کہ پیف پارٹنرز سکولوں میں داخلوں کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی گئی،پیف سکولوں میں نرسری اور پریپ جماعتوں میں داخلے ہونا عمومی عمل ہے اور یہ بنیادی جماعتیں ہیں جہاں ہر مرتبہ پیف سکولوں میں توقعات سے زیادہ داخلے ہوتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پیف انتظامیہ پارٹنرسکولوں کوپالیسی کیپ کے مطابق داخلوں کی اجازت دیتی ہے اور پالیسی کیپ کے مطابق ہی پیف پارٹنرز کو ادائیگیا ں کی جاتی ہیں۔ترجمان کے مطابق پیف انتظامیہ صرف ایسے سکولوں کو نئے داخلوں کی منظوری دیتی ہے جہاں بچوں کے لیے اضافی کلاس رومز اور انفراسٹرکچر سمیت تمام تر سہولیات موجود ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں