سکولوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے :خضر افضال
وہاڑی (نمائندہ خصوصی، خبر نگار)ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔
تمام سکولوں میں حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کر دہ انڈیکٹرز کو پورا کرنے پر خصو صی توجہ دی جائے تاکہ طلبا وطالبات کی بہتر انداز میں تعلیم و تربیت ہو سکے اور انہیں بہترین تعلیمی سہولیات میسر آسکیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں محکمہ تعلیم کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے مزید کہا کہ سکولوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے ، محکمہ تعلیم کے افسران باقاعدگی سے سکولوں کے دورہ کریں اور انڈ یکٹرز کو ہر صورت پورا کیا جائے ،ناقص کارکردگی کے حامل ہیڈ ٹیچرز اور اساتذ ہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے ۔
دریں اثنائڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے ضلع کونسل ملتان روڈ سے ملحقہ بنائی گئی دیوار احساس کا افتتاح کیا اور دیوارا حساس میں موسم سرما کے کپڑے ، جرسیاں، سوئیٹرز اورد یگر ملبوسات رکھے گئے ۔ڈپٹی کمشنر محمد خضرا فضال نے اس موقع پر کہا کہ مخیر حضرات دل کھول کر دیوار احساس کیلئے عطیات دیں ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے چک نمبر 357ای بی بوریوالا کے رہائشی پاک فوج کے شہیدسپاہی محمد سرفرازکی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی کی۔سپاہی محمد سرفراز نے بنوں جانی خیل میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیاتھا۔