شادی کی تقریبات پارکوں میں نہ کرنیکا فیصلہ

شادی کی تقریبات پارکوں میں نہ کرنیکا فیصلہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)پی ایچ اے ملتان کے بیسویں بورڈ آف ڈائریکٹر ز اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کی اجلاس میں متعدد ایجنڈے پیش کئے گئے ۔

 اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا،ایم پی اے سبین گل اور واصف راں،صمن شاہین،وائس چیئرمین پی ایچ اے ملک امجد عباس،کمشنر،ڈپٹی کمشنر آفس اورہاؤسنگ کے نمائندے بھی موجود تھے ۔اجلاس میں شادی کی تقریبات پارکوں میں نہ کرنے کے حوالے سے منظوری دے دی گئی۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور شاہ شمس پارک میں جوائے لینڈ سمیت متعدد ایجنڈے کو مزید تفصیلات کے ساتھ اگلے بورڈ آف ڈائریکٹر اجلاس میں پیش کرنے کی سفارشات کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں