شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری :امیر عبداللہ

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری :امیر عبداللہ

لڈن (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے اچانک تھانہ لڈن کا دورہ کیا اور فرنٹ ڈیسک،حوالات،ریکارڈروم کامعائنہ کیااور تھانہ سے تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 اس موقع پر انہوں نے کہاکہ تھانہ میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔تھانوں کے اچانک دورے کا مقصدپولیس افسران کی کارکردگی کوجانچنا اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے اور چیک اینڈ بیلنس کے لیے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں