تھانوں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی:ندیم عباس

تھانوں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی:ندیم عباس

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈی پی او سیدندیم عباس نے تھانہ جہانیاں میں کھلی کچہری لگائی۔

 جس میں فرداً فرداً لوگوں کے مسائل وشکایات سنیں اورمتعلقہ افسران کو مقررہ وقت میں حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او سید ندیم عباس نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران اپنا قبلہ درست کرلیں ،تھانوں میں کرپشن،بددیانتی اورلاپرواہی کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائیگا۔پولیس افسران دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعاربنائیں اورتھانوں میں آنیوالے سائلین سے عزت سے پیش آئیں۔ اگرمیرے نوٹس میں آیا کہ تھانو ں میں کسی سائل کے ساتھ بدتمیزی کی گئی یا پولیس افسریااہلکارسے متعلق رشوت اورکام چوری کی شکایات ملی تو ایسے پولیس ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں