منی بجٹ میں لگائے گئے ٹیکس مجبوری ہیں :فخر امام

منی بجٹ میں لگائے گئے ٹیکس مجبوری ہیں :فخر امام

ملتان،کہروڑ پکا(خبرنگارخصوصی،نمائندہ دنیا) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں لگائے گئے ٹیکس مجبوری ہیں ۔

وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام نے کہروڑپکا میں پی ٹی آئی رہنما نواب امان اﷲ خان ،ڈاکٹر شیر محمد اعوان و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا منی بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں جس کی بنا پر عوام پر اضافی بوجھ ڈالا گیا ۔عوام کو کب تک خوشحالی مل سکے گی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام صبر کا دامن تھامے رکھیں ،بہت جلد خوشحالی آئے گی حالات اچھے ہوں گے ۔

عمران وزیراعظم پاکستان اس حوالے سے بہت فکر مند ہیں اوراجلاسوں میں بھی لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے ۔فخرامام شاہ نے نواب سیف اﷲ کی وفات پر نواب امان اﷲ،نواب سمیع اﷲ ،نواب عرفان اورنواب رضی اﷲ سے اظہارتعزیت بھی کیا ۔بعدازاں انہوں نے سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس سبزواری ؒ مخدوم سید طارق عباس شمسی کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے بھائی مخدوم سید ظفر عباس شمسی الجعفری اور صاحبزادے و جانشین مخدوم سید عباس رضا طارق شمسی سے گلستان شمس میں اظہارِ تعزیت کیا اورکہاکہ مخدوم سید طارق عباس شمسی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاکبھی پر نہیں ہوسکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں