بیوپاریوں سے نقدی،جانوروں سے بھرا ڈالہ چھین لیا گیا
بارہ میل(نامہ نگار)موضع شہادت کندلہ کے رہائشی مال مویشی کے بیوپاری ہیتم علی اور فیروز کندلہ لاکھوں روپے کے قیمتی جانور فروخت کرنے کی غرض سے ڈالہ پر لوڈ کر مویشی منڈی ملتان جا رہے تھے۔
کہ تھانہ سرائے سدھو کی حدود اڈا جھلار مدینہ کے قریب سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگی سیاہ رنگ کی گاڑی پر سوار نامعلوم افراد نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر دونوں بیوپاریوں اور ڈرائیور کو یرغمال بنا کر اپنی گاڑی میں بٹھا لیا۔